Below Post Ad

ٹھوٹھہ رائے بہادر کے نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں بکری چور پکڑ کر پولیس تھانہ گلیانہ کے حوالے کر دیئے۔

 

 گلیانہ ( اے این این) ٹھوٹھہ رائے بہادر کے نوجوانوں نے ڈرامائی انداز میں بکری چور پکڑ کر پولیس تھانہ گلیانہ کے حوالے کر دیئے۔عرصہ دراز سے بکری چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا اور نامعلوم چور تیس سے چالیس بکریاں اور بکرے دن دیہاڑے چوری کر کے غائب ہو جاتے۔

راجہ اکرم شاکر کی بکری چوری ہوئی تو انھوں نے دوستوں سے مل کر کیمروں کی مدد سے چوروں کا پیچھا کیا تو سوزوکی کار نمبر 4729 میں دو مشکوک افراد کو روک کر پوچھا تو یہی بکری چور تھے، جنھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

راجہ ظہیر اے ایس آئی انچارج پولیس چوکی گوٹریالہ نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش شروع ہے۔

انکی نشاندھی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments