گراں فروشی کی روک تھام جیسے اہم مسائل کے لئے آج پتریاٹہ ریزارٹ پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انقعاد کیا گیا
خبروں کے سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے رخ کرتے ہیں ضلع مری کی طرف ہمارے بیو چیف راجہ اقبال کیٹھوال کی رپورٹ کے مطابق لوئر بلٹ لوکل کمیونٹی مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کی ریجنل منیجر پتریاٹہ ریزارٹ میاں معظم نذیر سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق مثالی پتریاٹہ کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جن میں نیو مری بازار اور گرد و نواح میں صفائی کا نظام ۔نیو مری بازار میں سٹریٹ لائٹ کا ایشو ۔ٹورسٹ کی عزت ۔اوارہ کتوں کا خاتمہ کمیونٹی کی تربیت ٹریفک کا نظام و روانی انکروچمنٹ کا خاتمہ غیر قانونی پارکنگ سڑکوں کی تعمیر جن میں ایکسپریس وے ڈنہ سے نیو مری بازار روڈ نیو مری بازار سے پڑھنہ بن کوٹلی ستیاں روڈ اور گراں فروشی کی روک تھام جیسے اہم مسائل کے لئے آج پتریاٹہ ریزارٹ پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انقعاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی پتریاٹہ ریزارٹ کا ایک مثالی ریزارٹ بنایا جائے گا اور سیاحوں کی دلچسپی کے لئے مذید نئے پروجیکٹ لگا ئے جا رہے ہیں جوکہ لوئر بلٹ کے لئے خوش آئندہ بات ہے لوئر بلٹ کے لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے اور لوئر بلٹ سے بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہو گا
ایک تبصرہ شائع کریں