Below Post Ad

پرویز الہٰی کی رہائشگاہ سب جیل قرا


 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اسپتال منتقلی یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی۔


 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔


 جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو 15 روز میں گھر میں نظر بند کرنے کا طریقہ کار مکمل کیا جائے۔


 جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلے میں پرویز الٰہی کو ان کی خواہش کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ان کی عمر 78 سال ہے، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھیں۔


 یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے یا ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔  سماعت

0/Post a Comment/Comments