پاکپتن کے علاقہ کاہن سنگھ کے پاسکو سنٹر پر کسانوں کی بجائے باردانہ بلیک میں فروخت کئے جانے کا انکشاف
پاکپتن کے علاقہ کاہن سنگھ کے پاسکو سنٹر پر کسانوں کی بجائے باردانہ بلیک میں فروخت کئے جانے کا انکشاف کسان پاسکو انچارج کے خلاف سراپاء احتجاج
پاکپتن کے علاقہ کاہن سنگھ میں پاسکو سنٹر انچارج طیب گجر نے سنٹر سے ملحقہ کاشتکاروں کو باردانہ دینے کی بجائےدیگر اضلاع کے مڈل مینوں اور بیوپاریوں کو باردانہ فروخت کر دیا کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری فصل کھلے آسمان تلے پڑی ہے جبکہ سنٹر انچارج طیب گجر سمیت پاسکو کا دیگر عملہ بھی تقریبا 10 دن سے غائب ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ پاسکو کا عملہ باردانہ مڈل مین اور دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں کسانوں نے وزیراعظم پاکستان اور زونل ہیڈ ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کسانوں کو استحصال سے بچایا جا سکے۔حکومت کو چاہئیے کہ فی الفور ایکشن لے کر کسانوں کے لئے ایک جامعہ حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ کسان خوشحال ہوسکے
ایک تبصرہ شائع کریں