ڈی ایس پی ضلع مری محمد ارشد کی جرائم کے خاتمہ لئے لوئر بلٹ یونین کونسل گہل جامعہ مسجد آمد
مری(راجہ اقبال) ڈی ایس پی ضلع مری محمد ارشد کی جرائم کے خاتمہ لئے لوئر بلٹ یونین کونسل گہل جامعہ مسجد آمد ڈی ایس پی مری کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ اور دیگر پولیس سٹاف بھی موجود تھا تفصیلات کے مطابق علاقہ کا آمن و امان بحال رکھنے کے لئے آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی ایس پی مری محمد ارشد کا یونین کونسل گہل آمد جامع مسجد گہل میں لوگوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر مسائل حل کے لئے احکامات جاری کئے اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشی کو کنٹرول کیا جائے جھوئے کی محفلوں کو ختم کیا جائے جس پر ڈی ایس پی مری نے کہا کہ ہم اہلیان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پسماندہ علاقہ میں آئے ہیں جو لوگ مری دفتر نہیں جاسکتے ان سے ملکر جرائم کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او سعید اکبر کیانی نے کہا کہ عوام کے لئے تھانہ پتریاٹہ کے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ ہر بندہ کو سنا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اس موقع پر موجود نماز جمعہ کے لئے آئے ہوئے تمام لوگوں نے ڈی ایس پی مری ارشد محمود اور ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ عوام آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی
ایک تبصرہ شائع کریں