Below Post Ad

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے افغانستان سے دھشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور اداروں کو بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے

 

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے افغانستان سے دھشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور اداروں کو بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے








وہاڑی( نزاکت علی چوہان سے)امن ترقی پارٹی کے چیئرمی محمد فائق شاہ نے افغانستان سے دھشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور اداروں کو بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے ، اور ایک مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے جو دونوں ملکوں کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ تیس کروڑ سے زائد افراد کی زندگی ، ترقی اور خوشحالی کا سوال ھے ، امن ترقی کی بنیادی ضرورت ہے ، جس کے لیے جوائنٹ نیٹ ورک بنایا جائے ورنہ بھوک ، افلاس اور غربت مزید پھیلے گی ، افغان حکومت کے استحکام ، کامیابی اور ترقی کا انحصار امن پر ھے جب کہ پڑوسی اور بردار ممالک کا باہمی احترام اور سالمیت کا خیال دیر پا ترقی کا باعث ھے ، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ دھشت گرد افغانستان میں چھپ کر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں ، افغان حکومت کو ایسے عناصر تلاش کرنے ھوں گے ، جو کسی دشمن کی ایما پر مسائل پیدا کرتے ہیں ، عالمی دنیا کی نظر میں بھی افغان حکومت کو امن ثابت کرنا ھوگا ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں ، عوام کے درمیان گہرا رشتہ موجود ہے ، دونوں ممالک کی ترقی امن سے جڑی ھے ، تجارت ، دوستی اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ترقی کر سکیں ، اس خطے نے جنگ سے لاکھوں جانیں ، ٹریلین ڈالر اور معاشرے کا امن کھویا ھے ، اس دھشت گردی کو ختم نہ کیا گیا اور ملکی و بین الاقوامی قوانین پر عمل نہ کیا گیا تو تباہی کے علاؤہ کچھ نہیں افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں مل کر باہمی مسائل دور کریں امن ترقی پارٹی بھائی چارے اور ترقی کو اہمیت دے گی اور بھرپور تعاون کرے گی

0/Post a Comment/Comments