Below Post Ad

جامع مسجد مین بازار دیونا منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد ریاض ناز شامل

 جامع مسجد مین بازار دیونا منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد ریاض ناز شامل







دیونا منڈی گجرات  سے سید عابد حسین شاہ کی رپورٹ کے مطابق 
جامع مسجد مین بازار دیونا منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد ریاض ناز 
 ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی محمد اکرم 
 ایس ایچ او   پولیس تھانہ رحمانیہ انسپیکٹر چودری مجاہد فاروق وڑائچ اور سکیورٹی انچارج محمد اقبال تارڑ اور ترجمان پولیس لالہ موسی سرکل   مہر غلام فرید اور ہمراہ ملازمین پولیس تھانہ رحمانیہ کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی مقامی افراد نے اپنے اپنے مسائل سنائے اور جس کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لیے ایس پی محمد ریاض ناز اور ڈی ایس پی سرکل محمد اکرم نے موقع پر احکامات جاری کیے انجمن تاجران کمیٹی مین بازار دیونا کی تشکیل نو کے لیے احکامات جاری کیے گئے اور مین بازار میں ناجائز پارکنگ بالخصوص سکولوں میں چھٹی کے اوقات کے دوران چنگچی رکشہ کی ناجائز پارکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ مین بازار میں بھکاریوں کی بڑی تعداد کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے




0/Post a Comment/Comments