اسسٹنٹ- کمشنر گجرات بلال زبیر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف ایکشن
خبر شامل کرتے ھیں گجرات سے ہمارے بیورو چیف علی بٹ کی اس رپورٹ
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف ایکشن، شہریوں، ایمبولینسز سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی اور شہریوں کو ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کروادی گئی، تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر غیر قانونی پارکنگ وصول کرنے والے افراد و پارکنگ اسٹینڈ کا جائزہ لیا، یہ افراد شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ وصول کرتے تھے اور شہریوں کو ہراساں اور زدکوب کرنے کی کوشش کرتے تھے، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو ختم کردیا اور پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد و سرغنہ پر مقدمہ درج کروایا دیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جہاں جہاں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کام کررہے ہیں فورا ترک کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ایک تبصرہ شائع کریں