لیہ تونسہ تھل دامان روڈ عرصہ دراز سے تعمیر کا منصوبہ کب شروع ہوگا.عتیق الرحمن قیصرانی |
لیہ تونسہ تھل دامان روڈ عرصہ دراز سے تعمیر کا منصوبہ کب شروع ہوگا کب دونوں جانب کے لوگ سکھ کا سانس لیں گے کب کشتیوں کے خطرناک سفر سے چھٹکارا ملے گا کب تک پندرہ منٹ کا سفر تین گھنٹوں میں طے کرتے رہیں گے کب تک وسیب کی زمینیں دریا برد ہوتی رہیں گی کب تک تیار فصلیں دریا کی موجوں کی نظر ہوتی رہیں گی ہمیں بچپن میں یہ بتایا جاتا تھا کہ پل کی منظوری ہوچکی جلد روڈ بن کر ہمیں سفری سہولیات میسر ہوں گی میں نے سات آٹھ سال کی عمر میں یہ باتیں سنیں تھی آج میری عمر تینتیس سال ہوچکی کیا کسی اور علاقے کے ساتھ بھی یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا ہے یہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے تھل دامان کے لوگوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ہمیشہ سے ہی کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ ہو تکمیل تک برسوں لگ جاتے ہیں آخر کیوں ہمیں محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے ہمیں امن کے داعی ہونے کی سزا دی جارہی ہے یا پھر ہمیں ارباب اقتدار اس ملک کا حصہ نہیں سمجھتے خدا آرا لیہ تونسہ کے لوگوں کے حال پر رحم کیا جاۓ دو سال سے پل تعمیر ہوچکا مگر روڈ کی تعمیر کا آغاز نہیں کیا گیا ابھی تک کیوں ہمیں نااہل ٹھیکے داروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ہم ارباب اقتدار بالخصوص وزیراعظم پاکستان عزت مآب محترم جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب اور وزیر مواصلات اور محترم جناب عزت مآب علیم خان صاحب سے اور چئیر مین نینشل ہائی وے صاحب اس اہم ترین مسلے پر خصوصی توجہ دیں اور پانی کو پل کے نیچے سے گزارا جائے اور عوام کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنایا جائے وسیب کی ترقی اور خوشحالی اس منصوبے سے وابستہ ہے ہماری بچوں کی تعلیم ہمارے وسیب کی معیشت ہمارے وسیب کے لوگوں کی صحت بھی اس منصوبے سے وابستہ ہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے ہمیں جینے کا حق دیا جائے کب تک کاشتکاروں زمینداروں کے ٹریکٹرز دریائے سندھ میں گرتے رہیں گے کب تک یہاں کے باشندے آپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر اپنے باغات اور آپنی زمینیں اور خصوصاً فصلات دریا برد ہوتے دیکھتے رہیں گے کب تک یہاں کشتیوں کے ذریعے سفر کرنے والے اپنے موٹر سائیکل سامان گرتے ہوئے دیکھتے رہیں گے کب تک یہاں کے باسی ٹھیکدار کو ٹرمینیٹ کر دیا گیا ہے اور نیا ٹھیکدار آ رہا ہے وغیرہ وغیرہ سنتے رہیں گے ہمارے بنیادی حقوق اس پل اور روڈ سے وابستہ ہیں وسیب کی محرومیاں دور کرنے واحد راستہ تھل دامان روڈ کی تعمیر اور تکمیل ہے انشاء اللہ امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت اس منصوبے پر فلفور توجہ دیکر وسیب کے عوام کو انکا حق دلوائے گی
ایک تبصرہ شائع کریں