عالیہ بارشوں سے غریب ادمی کا جینا ہوا مشکل Ann news urdu
خبروں کے سلسلہ کو مذید آگے بڑھاتے ہوئے رخ کرتے ہیں ضلع مری کی طرف ہمارے بیوروچیف راجہ اقبال کیٹھوال کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں نے غریب لوگوں کو گھر سے بے گھر کر دیا ہے غریب عوام کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں لوئر بلٹ کے مختلف علاقوں میں عوام بے گھر ہو گئے ہیں نیو مری یوسی گہل کا رہائشی محمد عابد ولد صابر بھی لینڈ سلائیڈ کی لپیٹ میں آ گیا ہے محمد عابد کا گھر بارشوں سے زمین دوز ہو گیا ہے محمد عابد انتہائی غریب اور نادار آدمی ہے اور اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اپنا گھر دوبارہ تعمیر کرنے کی سکت نہیں رکھتا لہذا وزیر اعلی پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور ۔ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی ڈی سی مری آغا ظہیر عباسی شیرازی ۔اسٹنٹ کمشنر مری سے اپیل کرتا ہے کہ میرے گھر کا سرکاری طور پر وزٹ کروایا جائے اور میری مالی امداد کی جائے تاکہ میں اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر سکوں اور اپنے بیوی بچوں کو گھر میں آباد کر سکوں میں ایک انتہائی
غریب آدمی ہوں میری فریاد کو سنا جائے
ایک تبصرہ شائع کریں