Below Post Ad

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ || Ann news tv

 ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کادورہ




خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے ہمارے بیورو چیف علی بٹ کی اس رپورٹ 
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری ری ویپمنگ و ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، ایکسئن بلڈنگز باسط علی نے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفننگ دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سیفٹی مییرز کا جائزہ لیا اور بتایا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ری ویمپنگ پر 770ملین  سے زائد کی لاگت آئے گی، ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت بلڈنگ کی مرمت و  تزئین و آرائش ضروری کام مکمل کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے وارڈز، چھتوں سمیت دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی درست اور تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عمارت کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایمرجنسی سے نمٹے کے لیے پلان وضع کیا جائے،عزیز بھٹی شہیدہسپتال میں روزانہ سینکٹروں مریض ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اور صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات خوشگوار ماحول میں فراہم کی جاسکیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کو ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے،معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، منظور شدہ اسکوپ کے مطابق تمام کام کیا جائے، کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

0/Post a Comment/Comments