Below Post Ad

گجرات ہونیوالے119 ویں رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 گجرات ہونیوالے119 ویں رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح







خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے ہمارے بیورو چیف علی بٹ کی اس رپورٹ میں 
گجرات رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹ “صاف پانی ہے زندگی” کے مشن پر گامزن'' ممتاز بزنس مین و سماجی شخصیت اخلاق شفیع۔ ذکاء اللہ راٹھور(جامع مسجد  عبداللہ محلہ فتوپورہ) میں فلٹرپلانٹ اہل محلہ تعاون سے اور خصوصی تعاون انتظامیہ جامع مسجد عبداللہ کی طرف سے نصب ہونیوالے 119ویں رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، اس موقع پر بانی رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ امتیاز کوثر،سیٹھ قمر خورشید صراف۔قاری رحمت اللہ ۔ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور۔ملک ظفر۔بشارت بٹ۔مرزا نعیم الرحمن  طارق احمد بٹ۔علی رضا بخش۔ عتیق الرحمن صفی۔ تنویر احمد بٹ۔ملک بلال ظفر ویگر شخصیات موجود تھے.،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ امتیاز کوثر نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے، ناقص پانی سے ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماری جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے مخیر حضرات کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا دوستوں کے تعاون سے ابتک 119 پلانٹ لگ چکے ہیں جنکو لگانے اور چلانے کے لیے وسائل کی کوئی قلت نہیں ۔ انہوں نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ واٹر فلٹریشن پلانٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، صاف پانی پئیں اور پلانٹ کی صفائی اور یہاں نصب آلات کا خیال رکھیں ۔

0/Post a Comment/Comments