پاکپتن ریلوےپولیس کیجانب سے غلہ منڈی کے مزدوروں کی گرفتاری اورضلعی انتظامیہ عدم تعاون کے خلاف احتجاج
Oc
خبر شامل کرتے ہیں پاکپتن سے ہمارے ڈسٹرکٹ رپورٹر عامر فریدی سے
پاکپتن۔ریلوے پولیس جانب سے غلہ منڈی کے مزدوروں کی گرفتاری اورضلعی انتظامیہ کے عدم تعاون کے خلاف غلہ منڈی کے آڑھتیوں کا شدید احتجاج اجناس کی خرید بند،ریلوے، مارکیٹ کمیٹی، اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ضلعی انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔۔
Vo
غلہ منڈی کے مزدوروں کی ریلوے پولیس کی جانب سے گرفتاریوں اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آڑھتیوں کو گندم کی خریداری کیلئے زمین فراہم نہ کرنے کے خلاف انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا شدید احتجاج کیا گیا
انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر راؤ
رفاقت علی خاں سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ٹریڈ ونگ کے صدر اظہرمحمود اجی خاں نے کہا کہ ڈی سی پاکپتن کو درخواست دینے کے باوجود ہمیں گندم کی خریداری کیلئے زمین فراہم نہیں جانرہی رہی، ریلوے اراضی پر جنس رکھنے پر مزدوروں کو گرفتار کیا جا رہاہے ایک اعلیٰ آفیسر کی گزارش پر احتجاج مختصر کر رہے ہیں 48 گھنٹوب کے اندر مسائل حل نہ ہوئے تو بڑے احتجاج کی کال دیں گے۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں