عوامی نشان دہی پر ہم نے منگووال غربی میں صفائی ستھرائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا رہے ہیں۔ جاوید اعجاز ڈار۔۔ مرزا شہباز بیگ
منگوال (عدنان اصغر بٹ )رہنما مسلم لیگ ن جاوید اعجاز ڈار اور مرزا شہباز بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے عوامی نشان دہی پر ہم نے منگووال غربی میں صفائی ستھرائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا رہے ہیں علاقہ میں نکاسی آب اور دیگر مسائل کو بھی جلد حل کروایا جاے گا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے تنظیمی لیول کے ساتھ ساتھ سماجی طور پر بھی اپنی ویلفئیر کے تمام دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ہر موقع پر ساتھ دیا اور شہر کی خوبصورتی اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہمارا یہ مشن انشاللہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر جاری رہے گا اس کے لیے ہم اپنے تمام و سائل کو بروے کار لائیں گے
ایک تبصرہ شائع کریں