Below Post Ad

سپریم کورٹ آف پاکستان کے شاملات کی خریدو فروخت اور تعمیرات پر پابندی عائد


 نیو مری (راجہ اقبال کیٹھوال سے) نیو مری راجہ سیاب ۔مدثر محمود اور ادیگر اہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شاملات کی خریدو فروخت اور تعمیرات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن نیو مری سمبل سیداں عمر چھینہ ۔حسن چھینہ ۔رضوان چھینہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے سمبل سیداں ایک بے نام سوسائٹی بنائی جارہی ہے جس میں تقریبا سو سے زاہد فلیٹ بنائے جا چکے ہیں اور مزید گھر اور فلیٹ بنائے جارہے ہیں اور شاملات پرغیر قانونی تعمیرات جاری ہیں کوئی پوچھنا والا نہیں انتظامیہ مری فرضی کاروائی کرتے ہوئے گیٹ وغیرہ توڑ دیتے ہیں لیکن سوسائٹی میں تعمیرات ہو رہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے سوسائٹی مالکان غریب لوگوں سے مالکیت کے کاغذات خرید کر شاملاتی زمین پر قبضہ کر کے دور دراز کے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے شاملاتی زمین کو مالکیت کے کاغذات دکھا کر زمین کی لوکیشن کو تبدیل کیا جارہا ہے ان کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان۔کمشنر راولپنڈی  ڈی سی مری ۔اسسٹنٹ کمشنر مری کو بذریعہ تحریری درخواستیں بھی دی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی انتظامی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ محکمہ واپڈا بھی اس غیر قانونی کاروائی اور تعمیرات میں برابر کا شریک ہے اس غیر قانونی سوسائٹی میں بننے والے بنگلہ جات جات میں بجلی کے میٹر بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ غیر قانونی سوسائٹی میں بجلی کے میٹر لگانے پر بھی پابندی ہے مالکیت زمین جس کے کاغذات لگا کر شاملات پر قبضہ کیا جارہا ہے کہیں میلوں دور ہے اور مختلف خسرات کو استعمال کر کے شاملات پر قبضہ کیا جارہا ہے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد اس غیر قانونی سوسائٹی کو سیل کیا جائے اور سوسائٹی مالکان اور ان کے انوسٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس سوسائٹی مالکان نے پہلے بھی ایک غریب شخص کو مات کے گھاٹ اتار دیا ہے اگر اس سوسائٹی کو سیل نہ کیا گیا تو مزید غریب لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں ان کو
تحفظ فراہم کیا جائے

0/Post a Comment/Comments