Below Post Ad

سابق ناظم سردار محمد سلیم خان کی شاندار کارکردگی مری کے باسیوں کے لیے نیک شگون ہے

سابق ناظم سردار محمد سلیم خان کی شاندار کارکردگی مری کے باسیوں کے لیے نیک شگون ہے 

 نیو مری (راجہ اقبال کیٹھوال سے ) فخرے مری قائد کوسار سابق ناظم سردار محمد سلیم خان کی شاندار کارکردگی مری کے باسیوں کے لیے نیک شگون ہے جس طرح انہوں نے اپنے دورہ اقتدار میں بحیثیت ناظم مری مری کی تعمیر  و ترقی کے لیے خدمات سر انجام دیں اور مری میں میگا پروجیکٹ مکمل کیے یہ ان کی مری کےعوام کے لیے زبردست محبت کا اظہار ہے جسے مری کے عوام ان کے ان منصوبوں کو مدتوں یاد رکھیں گے اور ان کی علاقائی مسائل کو حل کرنے کے اقدام کو اور شاندار کارکردگی کو نہ صرف سر اتے ہیں بلکہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے دوران گفتگو صحافیوں سے کیا اور کہا کہ جس طرح سابقہ ناظم سردار محمد سلیم خان نے اپنے دورہ اقتدار میں مری کے باسیوں کے مسائل اور ضروریات زندگی کے ترقیاتی کام بالخصوص سوئی گیس جیسے عظیم منصوبے مکمل کیے یہ  ان کے تاریخی کارنامے ہیں جنہیں کسی صورت بلایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا سردار محمد سلیم خان جس طرح ملکہ کو سارکے مسائل پر گہری نظر اور دل میں بے پناہ جذبہ محبت  ہمدردی پسماندگی دور کرنے کے لیے رکھتے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہ ان کا  قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا حلقہ احباب کے عوام کے ساتھ ان کے تعلقات محبت پیار اور اخلاق کا ذکر کیا جائے تو اللہ تعالی نے ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں سے ہٹ کر سردار محمد سلیم خان کا اثر و رسوخ اقتدار میں نہ ہونے کے بعد بھی پہلے کی طرح قائم و دائم ہے

0/Post a Comment/Comments