Below Post Ad

سفارت کو سفارش اور اقربا پروری سے دور رکھا جائے ، میرٹ اور سرمایہ کاری کو اولیت دی جائے۔محمد فائق شاہ


 خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز اور سفارت کاری برائے سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ، کوئی حکومت اس کی اہمیت اور ضرورت کو نہیں سمجھی ، عالمی سطح الیکشن ، مالیاتی امور اور سرمایہ کاری اعتماد بے یقینی کا شکار ھے ، فی الفور اقدامات کی ضرورت ہے 

سفارت کو سفارش اور اقربا پروری سے دور رکھا جائے ، میرٹ اور سرمایہ کاری کو اولیت دی جائے ، 

خارجی اور داخلی ادارے مضبوط ھوں تو حکومتوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا ، امن ترقی پارٹی مضبوط خارجہ پالیسی ، داخلی اداروں کی کارکردگی اور معاشی استحکام کا مکمل منصوبہ رکھتی ہے ، محمد فائق شاہ 

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے ماہرین اور اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ، سفارت کاری برائے سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے اصولوں کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے ، عالمی سطح پر موجودہ الیکشن ، مالیاتی معاملات ، اور عدم استحکام کی وجہ سے بہت دھچکا لگا ہے ، جس کو ختم کرنا ضروری ہے ، اصول بنا لیا جائے کہ سفارت میں سفارش ، میرٹ کشی اور غیر پیشہ ورانہ انداز کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ سفارش اور اقربا پروری نے سفارت کاری کو خالہ جی کا گھر سمجھ لیا ھے ، انہیں سرمایہ کاری ، برآمدات اور پاکستان کی پالیسیوں اور ضرورتوں کا کوئی علم نہیں ، جب ملک خارجی اور داخلی سطح پر مضبوط اداروں اور افراد کے ھاتھ میں ھو حکومتوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، امن ترقی پارٹی خارجہ اور داخلہ محاذوں کی اصلاحات اور بہتری کا مکمل منصوبہ رکھتی ہے ، سب سے پہلے میرٹ پر تعیناتیاں ، سرمایہ کاری اور برآمدات کا ہدف ، چیک اینڈ بیلنس ، اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہیں ، جبکہ عالمی امن ، محکوم قوموں کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جارحانہ انداز سے مقدمہ پیش کیا جائے گا ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور اورسیز پاکستانیوں کو پیش آنے والے حادثات پر سفارت خانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اسی طرح یورپ ، مشرق وسطی اور افریقہ میں پاکستانی عدم تعاون کا شکار رہتے ہیں ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع ، تجارت اور برآمدات پر سفارت کاری کا کسی کو علم تک نہیں ، انتہائی مخدوش حالات ہیں ، حکومت فی الفور اس پر توجہ دے اور خارجہ اور داخلہ کے اداروں کو مضبوط کیا جائے ، اپنے گول مقرر کیے جائیں جس پر باز پرس کی جائے ، امن ترقی پارٹی دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتی ہے اور آن سے رابطے میں رہتی ہے

0/Post a Comment/Comments