Below Post Ad

سٹی ٹریفک پولیس مری کا اعزاز۔

 


مری (راجہ اقبال کیٹھوال ) سٹی ٹریفک پولیس مری کا اعزاز۔ پورے پنجاب سے پولیس کالج سہالہ میں جاری ال پنجاب سپیشلائزڈ پروموشن کورس چاہ ماہ کے لیے تھا جس میں ٹریفک وارڈنز افسران کو قانون قاعدے ضابطے اور اخلاقی تربیت کرائی گئی ۔ جس میں سٹی ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک وارڈن افیسر ملک حفیظ احمد نے 600 سے زائد ٹریفک وارڈنز افسران کے کورس میں سے ال راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کر کے سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کا نام روشن کیا ۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب طارق محمود نے ملک محمد حفیظ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور شاباش دی ۔ اس پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی نے ٹریفک وارڈن آفیسر ملک محمد حفیظ کی احسن کارکردگی کو مری کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بے حد سراہا اور مری کی تنظیموں ہوٹل ایسوسی ایشن ۔ انجمن تاجران مری ۔ سٹیزن فورم مری و صحافت سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے بے حد سراہا اور تعریفی الفاظ بیان کیے ۔

0/Post a Comment/Comments