|
|
نیو مری (راجہ اقبال کیٹھوال سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں 41سال سے زاہد سروس کرنے کے بعد ڈپٹی کنٹرولر ضلع مری کے رہائشی راجہ سجاد اکبر کیٹھوال ریٹائرڈ ہوگئے ، انھیں بورڈ افسران اور ملازمین نے پروقار انداز میں ہار پہنا کر رخصت کیا، انکی خدمات کو سراہاگیااور تمام ملازمین نے عہد کیاکہ وہ ادارے کی بہتری اور ساکھ کے لیے راجہ سجاد اکبر کیٹھوال کی روایت پر عمل کرینگے ۔ڈپٹی کنٹرولر راجہ سجاد اکبر کیٹھوال کی ریٹائرمنٹ پرصدر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عثمان اور دیگر نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ممبران پنجا ب اسمبلی راجہ عمران الیاس، تحسین فواد ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی، چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان، کنٹرولر پروفیسر ساجد فاروقی، سابق چیئرمین بورڈ پروفیسر ہمایوں اقبال کے علاوہ ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر ساجد عباسی ، سابق صدر چوہدری صغیر عالم ،راجہ تسلیم کیانی ،سی ای او جہلم ، بریگیڈیر امجد،راجہ نصراللہ پنجاب ٹیچرز یونین وایپکا کے دونوں دھڑوں کے عہدے داروں ، ریٹائرڈملازمین اوردیگر نے شرکت کی، اس موقع پر صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن راجہ عثمان نے ممبران پنجاب اسمبلی کو ملازمین کے بڑھتے ہوئے مسائل اوردیرینہ مطالبات بارے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ممبران پنجاب اسمبلی راجہ عمران الیاس اور محترمہ تحسین فواد نے یقین دلایاکہ وہ اسمبلی میں انکے وکیل کے طورپر کام کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوشش کرینگے ،ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر ڈپٹی کنٹرولر راجہ سجاد اکبر نے اپنے تجربات کو دہراتے ہوئے بورڈ ملازمین کو نصیحت کی کہ وہ خلوص دل اور پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دوسروں کے لیے ہرممکن آسانیاں پیدا کریںتاکہ بورڈ کی ساکھ کو مزید بہتر بنایاجاسکے ، بعدازاں بورڈ افسران اور ملازمین کے علاوہ دیگر مہمانوں نے راجہ سجاد اکبر کو ہار پہنائے ، صدر ایسوسی ایشن نے پگڑی پہنائی اور انھیںدفتر سے ایک جلوس کی شکل میں گھر پہنچایا۔اس تقریب کے لیے بورڈ ملازمین کے کوہسار گروپ نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں